دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 16500 نوکریاں جبکہ 4500 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوگی،

یہ تمام نسلوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے ایک تاریخ ساز خبر ہے، ڈیم کی تعمیر ہماری معیشت کی بہتری کیلئے ایک بہت بڑا محرک ثابت ہوگی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

پیر 11 مئی 2020 23:41

دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 16500 نوکریاں جبکہ 4500 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 16500 نوکریاں جبکہ 4500 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوگی، یہ تمام نسلوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے ایک تاریخ ساز خبر ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر ہماری معیشت کی بہتری کیلئے ایک بہت بڑا محرک ثابت ہوگی۔

عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹویٹ میں پاکستانیوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے سے 16500 نوکریاں جبکہ 4500 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوگی۔خیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پانی کے بچاؤ کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا تھا جس میں معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے بھی شرکت کی۔