سعودی عرب ، دمام بندرگاہ پر 26 جہاز لنگر انداز

منگل 12 مئی 2020 10:50

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) سعودی ساحلی شہر دمام کی کنگ عبدالعزیز بندرگاہ نے مختلف حجم اور نوعیت کے بیک وقت 26 جہازوں کو لنگر انداز ہونے کا موقع فراہم کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔یہ جہاز سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی ضروریات کا سامان لے کر دمام بندرگاہ پر پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق کنگ عبدالعزیز بندرگاہ جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔

یہاں ہر طرح کے جہاز لنگر انداز ہو سکتے ہیں۔ یہ خلیج عرب کے ساحل پر سعودی عرب کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔کنگ عبدالعزیز بندرگاہ دمام میں 43 پلیٹ فارم ہیں۔ یہاں 105 ملین ٹن تک کا سامان لانے والا جہاز لنگر انداز ہو جاتا ہے۔ اسے ملکی، علاقائی تاجر سامان درآمد اور بر آمد کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :