اسپیکر قومی اسمبلی کی دوسری کرونا ٹیسٹ رپورٹ سامنے آگئی

اسد قیصر مہلک وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے، رپورٹ منفی آگئی، بچوں کی رپورٹ کل آئے گی

muhammad ali محمد علی منگل 12 مئی 2020 21:43

اسپیکر قومی اسمبلی کی دوسری کرونا ٹیسٹ رپورٹ سامنے آگئی
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی کی دوسری کرونا ٹیسٹ رپورٹ سامنے آگئی، اسد قیصر مہلک وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے، رپورٹ منفی آگئی، بچوں کی رپورٹ کل آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کا شکار ہو جانے والے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ان کی جانب سے کروائے گئے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے:


اسد قیصر کا کہنا ہے کہ "الحمداللہ ، میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔

میرے بچوں کی رپورٹ کل تک آجائے گی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان کو مکمل صحت عطا فرما۔

(جاری ہے)

میں تمام خیر خواہوں کا شکرگزار گزار ہوں جنہوں نے میری صحتیابی کے لیے دعا کی"۔ رہنما تحریک انصاف کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ "اللہ پاک کے فضل و کرم اور خصوصی دعاوں سے میں ہسپتال سے گھر منتقل ہو چکا ہوں۔

پوری قوم کی نیک تمناؤں پر شکرگزار ہوں۔ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انشاءاللہ جلد مکمل صحت یاب ہو جاوں گا"۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کچھ روز قبل ہی انہوں نے کرونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد سے اسد قیصر قرنطینہ میں ہیں۔ جبکہ ان کے بیٹے اور بیٹی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ گزشتہ ہفتے کے روز اسپیکر قومی اسمبلی کی طبیعت ناساز ہوئی تھی اور انہوں نے اسلام آباد کے ایک ہسپتال سے اپنا معائنہ کروایا تھا، بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی تھی۔