لاہور میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ، 24گھنٹوں کے دوران 816 نئے مریض سامنے آگئے

شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6ہزار462ہوگئی ہے: ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 13 مئی 2020 21:25

لاہور میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ، 24گھنٹوں کے دوران 816 نئے مریض ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13مئی2020ء) لاہور میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ، 24گھنٹوں کے دوران 816 نئے مریض سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد لاہور میں کورونا کے مریضوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں 816 نئے کورونا مریض سامنے آگئے ہیں جس کے بعد شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6ہزار462ہوگئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرن کے مطابق ننکانہ میں 6، قصور 5، شیخوپورہ 12، راولپنڈی 134، جہلم 4، اٹک 3، چکوال 4، گوجرانوالہ 29 اور سیالکوٹ میں 20‘گجرات 119، منڈی 2، ملتان 85، فیصل آباد 64، چینیوٹ 3، جھنگ 3 اور رحیم یار خان میں 12‘سرگودھا 27، بہاولنگر 5، بہاولپور 7، لودھراں 1 اور ساہیوال میں 1 کیس سامنے آیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ کورونا وائرس سے اب تک کل 214 اموات، 4452 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، اب تک کل 140،212 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 1356 نئے کیس، تعداد 13225 ہو گئی۔دوسری جانب ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 2225 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ مزید 31 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مجموعی طور پر پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 ہزار336 ہو گئی جبکہ 737 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

متاثرہ افراد کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے جس کے بعد صورتحال مزید خراب ہونے کے خطرات موجود ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کےسب سے زیادہ13ہزار225مریض ہیں، سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12ہزار610ہے، خیبرپختونخواہ میں مریضوں کی تعداد 5ہزار21ہے،بلوچستان میں کورونا وائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد2ہزار158ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں475،آزاد کشمیر میں88افراد وائرس سے متاثرہیں، تا ہم دوسری جانب ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 812 ہو گئی ہے۔