نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز پر مرتب کردہ ’’امپیکٹ رینکنگ 2020‘‘ میں دنیا کی 300 جامعات میں شامل

جمعرات 14 مئی 2020 00:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اقوام متحدہ کی جانب سے رکھے گئے تمام پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) پر مرتب کردہ ’’امپیکٹ رینکنگ 2020‘‘ میں شاندار انداز سے ابھر کر سامنے آئی ہے۔ نسٹ حکام کے مطابق نسٹ یونیورسٹی کو ایس ڈی جیز میں دنیا کی 300 یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ وہ پاکستان میں نمبر ایک یونیورسٹی ہے۔

حکام کے مطابق ایس ڈی جیز کا تیسرا جز جو کہ صحت سے متعلق ہے، نسٹ یونیورسٹی نے ہمشہ اپنے طلباء اور اساتذہ کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بنیادی ترجیح دی ہے۔ نسٹ اپنے طلباء اور ملازمین کے لئے صحت کی بہتر سہولیات بشمول ذہنی اور جذباتی مشورے کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور صحت کی سہولیات بھی مہیا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

نسٹ یونیورسٹی اپنی تحقیق اور جدت طرازی کے شراکت کے ذریعہ صحت کے شعبے میں بھی مثبت اثرات پیدا کررہا ہے اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات تیار کی ہے جو زندگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بچت کا بھی باعث بن رہی ہیں۔

نسٹ یونیورسٹی نے کوویڈ 19 ، وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے سینی ٹائزر، ڈس انفیکشنٹ، وینٹی لیٹر ، کورونویرس ٹیسٹنگ کٹس ، ڈس انفیکشن روبوٹ اور ڈرون، موبائل ایپلیکیشن اسکریننگ ، اور دیگر مصنوعات کو حالیہ دنوں میں ترقی دی۔ نسٹ یونیورسٹی نے موسمی تبدیلیوں پر بھی قابلے قدر کام کیا ہے۔ یونیورسٹی نے موسمی تبدیلیوں سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے شجر کاری مہم کا بھی ہر سال اہتمام کرتی ہے جس میں طلباء اساتذہ ملازمین اور سابق طلباء ایک بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں جبکہ پانی کے تحفظ اور ماحول کو صاف رکھنے جیسے منصوبوں پر بھی یونیورسٹی کام کر رہی ہے۔