سابق گورنر بلوچستان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

رکنِ بلوچستان اسمبلی سید محمد فضل آغا کی حالت تشویشناک،اہلخانہ کی دعاؤں کی اپیل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 مئی 2020 16:41

سابق گورنر بلوچستان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی
کوئٹہ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 14اپریل 2020ء ) سابق گورنر اور بلوچستان اسمبلی کے رکن سید محمد فضل آغا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ 13اپریل 2020ء ) فاٹا سینیٹر مرزا محمد آفریدی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اہم شخصیات میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیز ی سے پھیل رہا ہے جس کے بعد شہریوں کے علاوہ اب سیاستدان بھی اس کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔

جمعیت العلماء اسلام سے تعلق رکھنے والے سید فضل آغا میں بھی کورونا کی تشخیص ہو گئی ہے۔سید محمد فضل آغا کی حالت انہتائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔جب کہ اس وقت وہ اے کے یو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔سید محمد فضل آغا کے اہلخانہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ سید محمد فضل آغا کی جلد صحتیابی کی دعا کی جائے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیرخزانہ بلوچستان ظہور بلیدی کی کورونا رپورٹ مثبت آ ئی۔

کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ظہور بلیدی نے خود کو قرنطینہ کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں صحت یاب ہو رہا ہوں، میری صحت کے لئے دعا کرنے والوں کا شکر گزار ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے خطرات میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں عام شہریوں کے علاوہ کورونا وائرس نے سیاستدانوں کو بھی متاثر کر دیا ہے۔ متاثرہ سیاستدانوں میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، ممبر کے پی اسمبلی عبدالسلام آفریدی، وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش ، ممبر سندھ اسمبلی سید عبدالرشید اور ممبر سندھ اسمبلی منگلا شرما شامل ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اب تک ساڑھے 35 ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ 775 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جس میں سے بلوچستان میں مریضوں کی تعداد 2158 اور اموات 27 ہیں۔