شہری کی ہلاکت کے بعد مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں

جمعرات 14 مئی 2020 20:29

سری نگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک نوجوان کی بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوںشہادت کے بعد پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پچیس سالہ نوجوان معراج الدین پیر شاہ کو قابض پیرا ملٹری فورسز نے ایک چیک پوائنٹ پر گولی مارکر شدید زخمی کر دیا تھا اور نوجوان چند گھنٹوں بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔واضع رہے کہ پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ معراج الدین پیر شاہ کی شہادت کے بعد شروع ہوا ہے۔