کورونا کے نتیجے میں سعودی عرب کی قومی آمدنی 50 فیصد کم ہو گئی
معروف تجزیہ کار کے مطابق تیل کی قیمتوں میں 60 فیصد کمی کے باعث سعودی حکومت میں 15 فیصد ٹیکس لاگو کرنا پڑا ہے
محمد عرفان ہفتہ 16 مئی 2020 15:06
(جاری ہے)
سپلائی روٹس میں خلل پڑا، اور تیل پر آمدن منفی اثرات ہوئے مگر یہ کرونا وبا کے فوری اثرات ہیں۔
اس وبا کے دو رس اثرات بعد میں سامنے آئیں گے۔ سعودی عرب کی قیادت معیشت کو بچانے کے لیے مشکل فیصلے نہیں کرے گی تو اس کے نتیجے میں کئی کمپنیاں اور ادارے دیوالیہ ہوسکتے ہیں۔ بے روزگاری کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔ ایسے میں سعودی عرب نے ٹھوس اقدامات کا اعلان کرکے کرونا کے نقصانات سے دوچار سعودی معیشت کو بچانے کے ساتھ ریال اورہزاروں ملازمین کی ملازمت کو بھی بچا لیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مملکت کی قیادت کے دانش مندانہ فیصلوں اور اقدامات سے ریال کو ملازمتوں کو تحفظ ملے گا۔ انہوں نے سعودی عرب کی قیادت کی طرف سے کرونا وبا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے مشکل اور سخت فیصلوں کو ملک و قوم کے مفاد کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ان سے بہتر اقدامات ممکن نہیں۔ سعودی قیادت کے فیصلوں سے ریال اور ملازمتوں کو تحفظ حاصل ہوگا۔خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وائرس کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کے ایک پیکج کا اعلان کیا تھا۔ ان اقدامات میں جولائی میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح میں 15 فی صد اضافہ کیا جائے گا جب کہ جون سے شہریوں کو دیا جانے والا مہنگائی الاؤنس واپس لے لیا گیا ہے۔سعودی وزیر خزانہ اور وزیر برائے معیشت و منصوبہ بندی محمد الجدعان نے غیر معمولی عالمی کرونا وبائی بیماری اور اس کے مالی اور معاشی نقصانات کو کم سے کم کرنے اور ممکنہ نقصان پر قابو پانے کے لیے مملکت کی معیشت کی حفاظت کے لیے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.