مقبوضہ کشمیر،ضلع کولگام میں حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک

ہفتہ 16 مئی 2020 20:23

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) مقبوضہ کشمیر میں ہفتہ کوضلع کولگام میںایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملہ آوروںنے ضلع میں یاری پورہ کے علاقے فرصل میں بھارتی پولیس اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک مشترکہ ناکے پر فائرنگ کی جس سے پولیس اہلکار محمد امین بھگت شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ قیموہ کے بلاک میڈیکل آفیسر نے کہا کہ پولیس اہلکار کے سر میں گولی لگی تھی ۔