فلاحی و سماجی کاموں میں کارکنا ن کا بڑھ چڑھ کر کام کرنا قابل ستائش ہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

حکمران عوام کو ریلیف دینے اور مسائل کے حل کیلئے اپنا آئینی وجمہوری اور اخلاقی فرض ادا کریں ،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 16 مئی 2020 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ فلاحی و سماجی کاموں میں کارکنا ن بڑھ چڑھ کر حصہ لیناقابل ستائش ہے،اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے رضا کار بلا امتیاز رنگ ونسل انسانیت کی خدمت کررہے ہیں ،ملک کو اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،قائد اعظم محمد علی جناح کے خواب سلامی فلاحی ریاست کی تعبیر بانیان پاکستان کی اولادیں کرینگی ،مظلوم غریب عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے،حکمران عوام کو ریلیف دینے اور مسائل کے حل کیلئے اپنا آئینی وجمہوری اور اخلاقی فرض ادا کریں ،کراچی میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ،کورونالاک ڈائون سے متاثرہ افرادکوگھرگھر راشن نہیںپہنچایاجارہا ، حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے میڈیا ٹرائل اوردعوئوں سے کام چلارہی ہے ،مظلوموں کو ان کا حق دلانے کیلئے سڑکوں پر آنا پڑا تو گریز نہیں کرینگے ،ترقی وخوشحالی اور معاشی استحکام کیلئے حکومت عوام دوست پالیسیاں مرتب کرے ،اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے تحت غریب،ناداروں اور مستحقین میں امدادی راشن تقسیم کاسلسلہ وارمرحلہ جاری ہے ،غربت کے خاتمے کیلئے حکومت اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کو اخلاص کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کرنا اور ان کے مسائل حل کرنا عبادت ہے ،سیاست معاشرے سے برائی ختم کرنے اور عوام کو ان کے حقوق مہیا کرنے کا نام ہے ،مگر حکمران معاشرے سے غربت ختم اورغریبوںکوحق دینے کی بجائے چپ تھامے ہوئے ہیں اور عوامی مسائل حل کرنے سے منہ چرارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی پالیسیاں غریبوں کے لئے مشکلات کا سبب بن رہی ہیں ،عوام کو ریلیف فراہم کرکے ہی ملک کی ترقی وخوشحالی کی طرف گامزن ہویا جاسکتاہے۔