مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب میں موسلا دھار بارش سے جھل تھل ایک ہوگیا

تیز ہوائیں چلنے سے جگہ جگہ درخت اور سائن بورڈز گرگئے ، صحن حرم میں بارش کے دوران زائرین کا طواف جاری رہا

پیر 18 مئی 2020 12:11

مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب میں موسلا دھار بارش سے جھل تھل ایک ہوگیا
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب میں موسلا دھار بارش سے جھل تھل ایک ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تیز ہوائیں چلنے سے جگہ جگہ درخت اور سائن بورڈز گرگئے ، صحن حرم میں بارش کے دوران زائرین کا طواف جاری رہا۔

(جاری ہے)

موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے موسم خوشگوار بنادیا ، طائف کے شمالی اور جنوبی محلوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دس علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔جدہ نجران، جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں بارش کاامکان ہے جبکہ گرد آلود ہواؤں سے حد نگاہ بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔مدینہ منورہ، تبوک، ریاض، قصیم اور حائل میں مختلف مقامات بھی بارش متوقع ہے۔