اوپن یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے داخلے جاری، خواہشمند امیدوار 5۔جون تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں

پیر 18 مئی 2020 16:21

اوپن یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے داخلے جاری، خواہشمند امیدوار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم ایس سی )ماس کمیونیکشن( سمیت دیگر پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے داخلے جاری ہیں، یہ پروگرام 2 سال)چار سمسٹرز( پر مشتمل ہے۔ داخلے کی اہلیت کم از کم بیچلر ڈگری )سیکنڈ ڈویژن( مقرر ہے۔ داخلہ خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا ،ْ صرف منتخب امیدواروں کو فیس جمع کرانے کی اطلاح دی جائے گی۔

داخلے کے خواہمشند امیدواروں کو 5۔جون تک آن لائن اپلائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیئرمین شعبہ ماس کمیونیکیشن پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ریاض کے مطابق یونیورسٹی پاکستان میں میڈیا ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ماس کمیونیکشن میں پی جی ڈی/ایم ایس سی/ایم فل/پی ایچ ڈی اور ایم ایس سی)ٹیلی ویژن پروڈکشن( پروگرامزکامیابی سے چلا رہی ہے اور اب تک ہزاروں طلباء فارغ التحصیل ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر طلباء پاکستان کے مختلف الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں ورکنگ جرنلسٹ کے حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ماسٹر اور ایم فل سطح کے پروگراموں کیلئے عالمی معیار کا نصاب تیار کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی نے گذشتہ سمسٹر خزاں 2019ء میں چار سالہ بی ایس)ماس کمیونیکیشن( پروگرام بھی متعارف کیا تھا۔ ایم ایس سی )ماس کمیونیکشن( پروگرام کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :