وفاق نے ٹڈی دل حملے سے بچنے کے لئے صوبائی حکومت کو چھ پریزل فراہم کر دی گئی

منگل 19 مئی 2020 23:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2020ء) وفاق نے ٹڈی دل حملے سے بچنے کے لئے صوبائی حکومت کو چھ پریزل فراہم کر دی گئی ہے ۔ ٹڈی دل حملے سے خیبرپختونخوا کے 11اضلاع متاثر ہو گئے ہیں پاکستان میںٹڈی دل حملے بڑھنے سے ملک کے 53اضلاع متاثر ہو چکے ہیں رپورٹ کے مطابق بلوچستا ن کے 28، پنجا ب کے 12اور سندھ کے دو اضلاع شامل ہیں خیبرپختونخوا میں68ہزا ر ہیکڑ رقبضہ کا سروے ہوا اور 900ہیکڑ رقبہ کا سپرے ہوا ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں ٹڈی دل حملے سے متاثر ہونے والے اضلاع کی تعداد 9سے 11ہو گئی ہے۔ جن میں زیادہ تر جنوبی اضلاع شامل ہیں ۔