کراچی، معتدل ہیٹ ویو کی پیش گوئی غلط ثابت

بدھ 20 مئی 2020 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) محکمہ موسمیات کی حالیہ معتدل ہیٹ ویو کی پیشن گوئی غلط ثابت ہوگئی، سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلنے کے باعث کراچی کے لئے جاری ہیٹ ویو الرٹ کو ختم کردیا گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ابتدا میں کہا گیا تھا کہ کراچی 18 سے 22مئی کے دوران ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے اور اسکی وجہ سمندری ہوائیں معطل ہونا بتائی گئی۔

(جاری ہے)

ہیٹ ویو کے دوران شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کی پیش گوئی بھی کی گئی تھی لیکن کراچی میں اس دوران سمندری ہوائیں معطل نہ ہوئیں جس کے باعث کل محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی معتدل ہیٹ ویو ایڈوائزری واپس لے کی گئی تھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے درجہ حرارت کا انحصار یہاں چلنے والی ہواوں پر ہوتا ہے، 18مئی سے کراچی میں سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدا میں خدشہ تھا کہ 18سی22 مئی کے دوران سمندری ہوائیں معطل رہیں گی اور اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :