دیامر باشا ڈیم پروجیکٹ کا کی تعمیر کاکنسلٹنسی معاہدہ مسابقتی بولی کے ذریعے جیت لیا

نیسپاک اور واپڈا میں معاہدہ طے پا گیا، دیامیر بھاشا ڈیم دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائے گا ،منصوبہ ایک سو دو ماہ میں مکمل ہو گا، یہ دنیا کا سب سے بڑا آر سی سی ڈیم ہوگا ، ڈیم میں آٹھ ملین ایکڑ فٹ پانی ذ خیرہ کرنے کی گنجا ئش ہو گی ، ڈیم کی تکمیل سے 4500 مگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، بھاشا ڈیم کی وجہ سے تقریبا 1.23 ایم اے ایف اراضی سیر اب ہوگی

بدھ 20 مئی 2020 16:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) ایک اہم پیشِ رفت کے تحت نیسپا ک کی سربراہی میں مشترکہ جوائنٹ وینچر نے دیامر باشا ڈیم پروجیکٹ کا کنسلٹنسی معاہدہ مسابقتی بولی کے ذریعے جیت لیا ہے۔ اس حوالے سے نیسپاک اور واپڈا میں معاہدہ طے پا گیا ہے اور نیسپاک قومی اہمیت کے اس منصوبے کے لیے اپنی ماہرانہ مشاورتی انجینئرنگ خدمات فراہم کرے گا۔

دیامیر بھاشا ڈیم دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائے گا اور اس پر ابتدائی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے، ڈیم کا انجینئرنگ ڈیزائن اور ماحولیاتی بحالی کے کام 2008 میں مکمل ہوئے تھے۔ اس معاہدے پر دستخط میگا ہائیڈل کمپلیکس ، اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں ہوئے۔ جنرل منجر ، ایگزیکٹو افسر / پروجیکٹ ڈائریکٹر دیامر باشا ڈویلپمنٹ کمپنی اور دیامر باشا کنسلٹنٹس گروپ (ڈی بی سی جی) کے مجاز نمائندے ڈاکٹر طاہر مسعود ، ایم ڈی نیسپا ک نے بالترتیب واپڈا اور جوائنٹ وینچر کی طرف سے معاہدے پر دستخط کیے ۔

(جاری ہے)

وزارت آبی وسائل وفاقی وزیر محمد فیصل واوڈا ، وفاقی سکریٹری محمد اشرف ، جوائنٹ سکر ٹری سید محمد مہر علی شاہ ، واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین ، واپڈا اتھارٹی ممبران ، سینئر افسران اور مشاورتی فرموں کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔مشترکہ منصوبے کے تحت جے وی ممبر / شراکت دار کنسلٹنٹس شامل ہوں گے جیسے نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (پرائیویٹ ) لمیٹڈ - پاکستان (ڈ، فرم) ، پر ی (اے ایف آر وائی) سوئٹز ر لینڈ لمیٹڈ) - سوئٹز ر لینڈ ، ایم ڈبلوی ایچ (اسٹینٹیک) انٹرنشنل۔

امریکہ ، ڈولسار انجینئرنگ انکارپوریٹڈ - ترکی ، ایسوسی ایٹ کنسلٹنگ انجینئرنز اے سی ای لمیٹڈ - پاکستان اور ایم ایم پاکستان پرا ئیویٹ لمیٹڈ۔کنسلٹنٹس کی خدمات کے دائرہ کار میں تفصیلی ڈیزائن جائزہ ، تعمیر اتی ڈیزائن ، تعمیراتی نگرانی ، اور ماحولایا ت کی بحالی کے پہلو شامل ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس طرح کے میگا واٹر سکٹر منصوبے کے لیے کنسلٹنسی خدمات کے معاہدے میںنیسپاک کو مرکزی کردار سونپا گیا ہے،دریائے سندھ پر دیامر باشا ڈیم کی تعمیرکی جاے گی۔

اس منصوبے میں 272میٹر اونچی رولر کمپیکٹڈ کنکریٹ ڈیم (آر سی سی) ، اسپل وے ، بجلی کی انٹک ، واٹر وے ٹنلز اور زیر زمین پاور ہاؤس شامل ہیں،یہ منصوبہ ایک سو دو ماہ میں مکمل کیا جائیگا۔ اس کی تکمیل کے بعد ڈیم دنیا کا سب سے بڑا آر سی سی ڈیم ہوگا ۔ آٹھ ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف) پانی ذ خیرہ کرے گا ، پاور ہاؤس 4500 مگا واٹ (مگازواٹ) بجلی پیدا کرے گا۔ اس کے علاوہ سیلاب کو کو کم کرنے میں مدد کرے گا، بھاشا ڈیم کی وجہ سے تقریبا 1.23 ایم اے ایف اراضی سیر اب ہوگی۔