پاکستان تحریک انصاف قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے پرعزم ہے،وزارت پارلیمانی امور کا کلیدی کردار ہے، وزیراعظم

سکوک بانڈز پر عالمی برادری اور سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل موجودہ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے،عمران خان کی بابر اعوان کو ملاقات میں سینٹ کا اجلاس بلانے کی ہدایت

بدھ 20 مئی 2020 16:37

پاکستان تحریک انصاف قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے پرعزم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے،اس ضمن میں وزارت پارلیمانی امور کا کلیدی کردار ہے، سکوک بانڈز پر عالمی برادری اور سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل موجودہ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ بدھ کو وزیر اعظم عمران خان سے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے سینٹ کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے لیے فیڈریشن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ پارلیمانی امور کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے پارلیمنٹ میں موجود نوجوان پارلیمنٹیریئنز کی تربیت سازی کا منصوبہ وزیر اعظم کو پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس تربیت کا مقصد نوجوان پارلیمنٹرینز میں قانون سازی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ قانون سازی اور پارلیمنٹ میں موثر اور بامعنی کردار ادا کر سکیں،یہ تربیت تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

وزیر اعظم نے نوجوان پارلیمنٹرینز کی قانون سازی کے شعبے میں تربیت کے منصوبے کو سراہا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے،اس ضمن میں وزارت پارلیمانی امور کا کلیدی کردار ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ سکوک بانڈز پر عالمی برادری اور سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل موجودہ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ کورونا وبا کے تناظر میں آنے والے وقت کی مکمل منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ حالات کا مقابلہ کیا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوںنے کہاکہ عوام ایام عید کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔