وزیراعظم کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اہم ملاقات

ملاقات میں تینوں رہنماوں کے درمیان کرونا کی صورتحال اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 مئی 2020 22:09

وزیراعظم کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اہم ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -20مئی2020ء) وزیراعظم کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اہم ملاقات، ملاقات میں تینوں رہنماوں کے درمیان کرونا کی صورتحال اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید اور وفاقی وزراء سے اہم ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے علاوہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر  نے بھی شرکت کی۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور ملکی سلامتی کے معاملات کے حوالے سے تمام رہنماوں کے درمیان تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

یہاں یہ واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سویلین اور عسکری قیادت کرونا وائرس کیخلاف مشترکہ جدوجہد میں مصروف ہیں۔ جبکہ ملک کی سویلیں اور عسکری قیادت افغانستان کے امن عمل کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔