علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا سمسٹر بہار 2020ء کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی ورکشاپس آئندہ ماہ سے آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ

جمعرات مئی 12:43

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا سمسٹر بہار 2020ء کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی ورکعشاپس آئندہ ماہ سے آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ورکشاپس کے آن لائن انعقاد کا یہ فیصلہ ملک بھر میںکورونا وائرس کے بعد پید ا شدہ صورتحال ،ْ حکومتی فیصلے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن )ایچ ای سی( کی ہدایات کی روشنی میںکیا گیا ہے۔

موجودہ بحرانی کیفیت کے پیش نظر یونیورسٹی نے آن لائن لرننگ مینجمنٹ سسٹم متعارف کیا ہے تاکہ اِن مشکل حالات میں بھی تدریسی سرگرمیاںجاری رہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے وژن اور اقدامات کے مطابق یونیورسٹی کے مجمومی نظام) جو داخلے ،ْ امتحانات ،ْ مالی ،ْ انتظامی اور تعلیمی سرگرمیوں پر مشتمل ہی( کو ڈیجٹیلائز کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی نے حال ہی میں پاکستان کا پہلا ’’آگاہی لرننگ مینجمنٹ سسٹم‘‘ متعارف کیا ہے جسے نیکسٹ جنریشن لرننگ مینجمنٹ سسٹم تصور کیا جاتا ہے۔ آن لائن ورکشاپس کے انعقاد کا فیصلہ سیکھنے کے نئے پلیٹ فارم کے تصور یا 21 ویں صدی کے ورچوئل کلاس روم کے مطابق بھی ہے۔ یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ کے تمام پروگرامز آگاہی لرننگ مینجمنٹ سسٹم پر منتقل کر دیئے ہیں۔

یونیورسٹی اپنے طلباء کی سہولت کیلئے آن لائن یا بلنڈڈ لرننگ سسٹم متعارف کرنے کی منصوبہ بندی میں دن رات مصروف عمل ہے۔ فیصلہ کی روشنی میں سمسٹر بہار 2020ء کے ٹیچنگ اور لرننگ دونوں آگاہی لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے تحت آن لائن ہوں گے۔ ایل ایم ایس کی تفصیلات طلباء کو رہنمائے طلباء یا ایل ایم ایس پر ویڈیو کے ذریعہ شیئر کی جائیں گی ،ْ اس مقصد کیلئے طلبہ انٹرنیٹ پیکیجز کے ساتھ آئی پیڈز ،ْ لیپ ٹاپس اور ڈسک ٹاپس استعمال کر سکتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ طلباء کی رہنمائی اور سپورٹ کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین پر مشتمل ٹیم ہمہ وقت دستیاب ہو گی۔ طلباء کسی مشکل کی صورت میں یونیورسٹی کے کال سینٹر/ یونیورسل نمبر 051-111-112-468 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔