ٹیوب ویل کے کنویں میں گر کر ایک شخص جاں بحق

جمعہ 22 مئی 2020 16:19

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) ٹیوب ویل کے کنویں میں گر کر جواں سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کیمطابق قصورکے نواح تلونڈی میں محمد جمیل اپنے ٹیوب ویل کی مرمت کنویں کے اوپر پھٹہ رکھ کر ر ہا تھا کہ اچانک پھٹہ ٹوٹ گیا جس سے محمد جمیل کنویں میں گرگیا جس سے اسکے سر پر چوٹ لگ گئی جسے علاج کے لئے مقامی ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس تلونڈی نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرلی۔

متعلقہ عنوان :