حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار فوجی افسران کے نام بھی سامنے آگئے

سیکنڈ لیفٹیننٹ حمزہ یوسف، لیفٹیننٹ شہیر، لیفٹیننٹ بالاچ، کیپٹن احمد مجتبا طیارے میں سوار تھے، میجر شہریار اور ان کے اہلِ خانہ بھی مسافروں میں شامل تھے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 22 مئی 2020 17:54

حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار فوجی افسران کے نام بھی سامنے ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مئی 2020ء) حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار فوجی افسران کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔ سیکنڈ لیفٹیننٹ حمزہ یوسف، لیفٹیننٹ شہیر، لیفٹیننٹ بالاچ، کیپٹن احمد مجتبا طیارے میں سوار تھے، میجر شہریار اور ان کے اہلِ خانہ بھی مسافروں میں شامل تھے۔ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ٹویٹر پیغام میں فوجی افسران کے جہاز میں سفر کرنے کی تصدیق کی ہے۔

سابق کرکٹر نے مسافروں کی زندہ ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے عوام سے دعاؤن کی اپیل کی ہے۔ آج کراچی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔حادثے میں 90 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے ۔اب خبر سامنے آئی ہے کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد پہلی مرتبہ عید کی چھٹی پر گھر جانے والے سیکنڈ لیفٹینٹ حمزہ یوسف 141LC بھی طیارے میں سوار تھے اور حادثے کا شکار ہوگئے۔

(جاری ہے)

حمزہ یوسف
حمزہ یوسف
واضح رہے کہ پی آئی اے کی پرواز لاہور سے کراچی پہنچی تھی کہ لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کیلئے بالکل تیار تھا۔ پائلٹ نے لینڈنگ کا سگنل بھی دے دیا تھا۔ لیکن طیارے کا لینڈنگ سے ایک منٹ قبل ماڈل کالونی کی آبادی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ گرنے کی ابتدائی وجوہات تکنیکی خرابی بتائی جا رہی ہے کہ لینڈںگ کے دوران طیارے کے پہیے نہیں کھل رہے تھے۔ طیارہ گرنے سے کئی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ جبکہ جس چھت پر طیارہ گرا ہے۔ اس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ طیارہ گرنے کے ساتھ ہی طیارے میں آگ لگ گئی۔ جس سے آسمان پر دھوئیں گے بادل بن گئے۔