بھارتی فوجیوں نے دو کشمیری نوجوانوںکو گرفتارکرلیا

مختلف علاقوںمیں تلاشی اور محٓاصرے کی کارروائی جاری

جمعہ 22 مئی 2020 20:15

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں 2 اورکشمیری نوجوانوں کوگرفتار کرلیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوںنے ان نوجوانوں کو پلوامہ میںتلاشی اور محاصرے کی ایک کارروئی کے دوران گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ادھر بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروںنے سرینگر ، گاندربل ، بڈگام ، کپواڑہ ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، اسلام آباد ، پلوامہ ، شوپیاں ، کولگام ، رام بن ، کشتواڑ ، ڈوڈا ، راجوری ، پونچھ ،سانبہ ، کٹھوعہ اور جموں کے دیگر مسلم علاقوں کے مختلف دیہات ، محلوں اور شہروں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاںجاری رکھیں۔

دریںاثناء ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ اور ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب سے شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔