ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر جمعتہ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 مئی 2020 19:29

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر جمعتہ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایات پر جمعتہ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات،جملہ ایس ڈپی او اوز افسران اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقہ تھانہ کی حدود میں موجود جامع مساجد پر تعینات جوانوں کو ڈیوٹی کے متعلق بریف کریں گے،ضلع ہذا میں مساجد پر رضاکاروں / مسجد انتظامیہ کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے سرکل افسران ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات اپنے اپنے علاقہ میں مشکوک سامان، مشکوک افراد، لاوارث مال، کالے شیشے والی گاڑیوں، بغیر نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی خصوصی چیکنگ کی یقینی بنائیں گے ناکہ بندی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و ملازمین موثر چیکنگ کو یقینی بنائیں گے ۔

(جاری ہے)



نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر SOPکے 20 نکات کو ملحوظ خاطر رکھا جائیگانماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کسی بھی قسم کے اکٹھ کو نہیں ہونے دیا جائیگا ڈیوٹی کے دوران افسران و ملازمین الرٹ ہوکر ڈیوٹی سر انجام دیں گے مساجد انتظامیہ سے ملکر مساجد کے انٹری گیٹس پر ہینڈ سینٹائزرز اور میٹل ڈیٹیکٹر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ مساجد سے 300گز کے مناسب فاصلہ پر کرائی جائے گی تمام افسران و ملازمین دوران ڈیوٹی کے فیس ماسک اور گلوز کا استعمال کرینگے۔

متعلقہ عنوان :