قصور، آر پی او شاہد قیوم کا جمعتہ الوداع کے موقع پر مختلف مساجد کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

جمعہ 22 مئی 2020 22:19

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) آر پی او شیخوپورہ ریجن شاہد قیوم نے ڈی پی او قصور زاہد نوازمروت کے ہمراہ جمعتہ الوداع کے موقع پر شہر قصور کی مختلف مساجد کا دورہ کیا، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے منتظمین مساجد کو ہدایت کی وہ نماز جمعہ کے دوران سوشل ڈسٹنس کا خاص خیال رکھیں، ماسک کا استعمال کریں۔ ہینڈ سینٹائزر کا استعمال کیا جائے،آر پی اوشیخوپورہ نے سخت گرمی اور روزہ کی حالت میںڈیوٹی سرانجام دینے پر پولیس اہلکاروں کو شابا ش دی۔ دریں اثناء آر پی او شیخوپورہ ریجن نے ڈی پی او آفس کے ریکارڈ کا معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :