وزیراعظم عمران خان کا طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم

میں سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں اور اس واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کر لی جائیں گی، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹر پیغام

جمعہ 22 مئی 2020 22:53

وزیراعظم عمران خان کا طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) وزیراعظم عمران خان کا طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ پی آئی اے مسافر طیارے حادثے کا شکار ہونے والی قیمتی جانوں کے نقصان پر وزیراعظم عمران خان نے گہرے رنج و افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں اور اس واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کر لی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیراعظم متعلقہ اداروں کو ریلیف، ریسکیو اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت کر چکے ہیں جبکہ اس واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی جاری کر چکے ہیں۔ دوسری جانب افواج پاکستان کی جانب سے بھی امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سندھ حکومت نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔خیال رہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گر گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز ایئر برس 20 ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے عینی شاہدین کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہیکہ طیارہ سیدھا زمیں پر نہیں گرا بلکہ گھروں کی عمارتوں سے ٹکراتا ہوا زمین پر آ کر گرا۔