افغانستان ،کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد9998 تک جاپہنچی ،24 گھنٹوں میں مزید782 افرادمیں وائرس کی تصدیق

ہفتہ 23 مئی 2020 14:35

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) افغانستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد9998 تک جاپہنچی جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید782 افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ ایک روزمیں کوروناوائرس سے مزید11 اموات واقع ہوئیں جس کے ساتھ اموات کی تعداد 216 ہوئی تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44مریض صحت یاب بھی ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغان وزارت صحت کے حکام نے ہفتہ کے روزیہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغانستان کے مختلف صوبوں میں مزید 782 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں کابل میں 377‘ہرات میں150 ‘بلخ میں 49 ‘غزنی میں47 ‘ ننگرہارمیں32 ‘ پکتیا میں28 ‘سمنگان میں 21‘ پکتیکا ‘ لوگر اور بغلان میں12 ‘12 ‘کپیسا میں11 ‘کنڑمیں10‘لغمان میں6 ‘فراہ‘ غور اوربدغیس میں 4‘4 اورتخارمیں3 مریض شامل ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں ملک کے مختلف صوبوں میں کورونا سے مزید11 لوگوں کی اموات ہوئیں جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 216 ہوگئی ہے جبکہ اب تک مجموعی طورپر1040 افراد صحت یاب بھی ہوگئے ہیں ۔ حکام کے مطابق ملک بھر میں8742 افراد زیرعلاج ہیں۔