میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کی ہدایات پر عیدالفطر کے موقع پر شہرمیں صاف ستھرا رکھنے کیلئے شعبہ سینی ٹیشن کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ

ہفتہ 23 مئی 2020 15:59

میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کی ہدایات پر عیدالفطر کے موقع پر شہرمیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کی ہدایات پر عیدالفطر کے موقع پر شہرمیں صاف ستھرا رکھنے کیلئے شعبہ سینی ٹیشن کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ عید کے تینوں روز سینیٹیشن کا عملہ شہر کی صفائی میں حصہ لے گا۔ میئراسلام آباد کا کہنا ہے صفائی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

عید کے موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن سردارخان زمری کی سربراہی میں شہر کی صفائی کیلئے 2000پر مشتمل آفیسرز، سپر وائزرز، سینٹری ورکرز، سمیت دیگر عملے پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ صفائی کے کام میں شعبہ سینی ٹیشن کی ہیوی مشنری بشمول 10 بکٹس، 18 ڈمپرز، 20 ٹریکٹر ٹرالیز اور 10 اسکپ لفٹر ز بھی حصہ لیں گے۔ اس حوالے سے اسٹنٹ ڈائریکٹر سینی ٹیشن محسن شیرازی کا کہنا ہے کہ میئر اسلام آباد کی خصوصی ہدایات پر کلین اسلام آباد مہم کے تحت عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ صفائی کی ٹیمیں صبح اور شام دوشفٹوں میں مساجد، امام بارگاہوں، عید گاہوں، دوکانوں اور گلی محلوں کی صفائی کریں گی اور اس حوالے سے جراثیم سے بچنے کیلئے مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں کے اطراف سفیدی (چونا) بھی پھیلادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کاکہنا ہے اسلام آباد ہمارا دارالخلافہ اور ہمارا چہرہ ہے اس کوخوبصور رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، عید کر روز خود بھی صفائی کی صورتحال دیکھنے کیلئے شہر کے اچانک دورے بھی کروں گا۔

متعلقہ عنوان :