عمران اسماعیل اور غلام سرور کی طیارہ حادثے میں جاں بحق سینئر صحافی انصار نقوی کے گھر آمد

گورنر سندھ اور وفاقی وزیر نے انصار نقوی کی اہلیہ رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار سے افسوس کا اظہار کیا

ہفتہ 23 مئی 2020 16:49

عمران اسماعیل اور غلام سرور کی طیارہ حادثے میں جاں بحق سینئر صحافی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر غلام سرور خان نے گزشتہ روز طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی انصار نقوی کے گھر جاکر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر غلام سرور خان نے انصار نقوی کی اہلیہ رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار سے افسوس کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ سینئر صحافی اور ٹوئنٹی فور نیوز ٹی وی کے ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی گزشتہ روز حادثے کے شکار طیاریکے مسافروں میں تھے، وہ لاہور سے عید کی چھٹیاں بنانے کے لیے کراچی آرہے تھے جہاں سے انہوں نے حیدرآباد جانا تھا۔