پی آئی اے طیارہ حادثہ میں 98افراد کی شہادت پر یو بی جی رہنمائوں کی تعزیت

ہفتہ 23 مئی 2020 17:33

پی آئی اے طیارہ حادثہ میں 98افراد کی شہادت پر یو بی جی رہنمائوں کی تعزیت
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے چیئرمین افتخار علی ملک ، سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل،چیئرمین سندھ ریجن خالدتواب، مرکزی ترجمان گلزارفیروز،سینیٹر عبدالحسیب خان،میاں محمدادریس،عبدالرئوف عالم،سینیٹر الیاس احمدبلور،عبدالسمیع خان،سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی سیدمظہر علی ناصر،سابق نائب صدور طارق حلیم،محمدحنیف گوہر،شبنم ظفر،نوراحمدخان نے کراچی میں قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کا طیارہ حادثہ میں ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن(ٹیپ) کے سابق چیئرمین محمدیحییٰ پولانی اور طارق پولانی کے بھتیجے زین پولانی،انکی زوجہ اور تین صاحبزادوں،پاکستان بیڈویئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیراحمد سمیت98مسافروں کی شہادت پرغمزدہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والا بدقسمت طیارہ پاکستان میں ائیرلائن انڈسٹری کی معروف کاروباری گھرانے پولانی فیملی اور شبیراحمدفیملی کو بھی صدمے سے دوچار کرگیا ۔یو بی جی رہنمائوںنے اپنے تعزیتی بیان میں متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کے نقصان پر پورا ملک رنج و غم میں ڈوب گیا ہے۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔