ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر نماز عیدالفطر کے حوالے سے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیاگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 مئی 2020 17:16

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر نماز عیدالفطر کے حوالے سے سکیورٹی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایات پر نماز عید الفطر کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جا چکا ہے نماز عید الفطر ضلع ہذا میں مذہبی جوش و جذبہ سے ادا کی جائے گی اس سلسلہ میں ضلع ہذا میں کل 530عبادت گاہیں جن میں جامع مساجد 511، امام بارگاہیں 10،احمدیہ عبادت گاہیں 04 اور 05کھلے مقامات ہیں جہاں پر نماز عید الفطر ادا کی جائے گی عبادت گاہوں کی سیکورٹی کے لیے بائی نیم سیکورٹی پلان جاری کیا گیا ہے جس میں کل 365 سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ضلع ہذا میں چاروں سرکلز میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز تھانہ جات اپنے اپنے علاقہ/سرکلز میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ دیں گے اور انہیں چیک کریں گے ضلع ہذا میں پٹرولنگ ڈیوٹی کے لیے 11محافظ سکوارڈ اور 06 ایلیٹ سیکشنز بھی تعینات کیے گئے ہیں جو عبادت گاہوں کے ارد گرد گشت کناں رہیں گے فول پروف سیکورٹی کے میکنزم کو مزید موثر بنانے کے لیے واک تھرو گیٹس،میٹل ڈیکٹر، مسجد انتظامیہ کے رضاکاران اور والنٹئیرز بھی کثیر تعداد میں تعینات کیے گئے ہیں سرکل افسران ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات اپنے اپنے علاقہ میں مشکوک سامان، مشکوک افراد، لاوارث مال، کالے شیشے والی گاڑیوں، بغیر نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی خصوصی چیکنگ کو بھی یقینی بنائیں گے ناکہ بندی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و ملازمین موثر چیکنگ کو یقینی بنائیں گینماز عید الفطر کی ادائیگی کے موقع پر ایس او پیز کے 20 نکات کو ملحوظ خاطر رکھا جائیگا نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد کسی بھی قسم کے اکٹھ کو نہیں ہونے دیا جائیگا ڈیوٹی کے دوران افسران و ملازمین الرٹ ہوکر ڈیوٹی سر انجام دیں گے مساجد انتظامیہ سے ملکر مساجد کے انٹری گیٹس پر ہینڈ سینٹائزرز اور میٹل ڈیٹیکٹر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گاگاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ عبادت گاہوں سے 300گز کے مناسب فاصلہ پر کرائی جائے گی تمام افسران و ملازمین دوران ڈیوٹی کے فیس ماسک اور گلوز کا استعمال کرینگے ٹریفک پولیس کی بھی عبادت گاہوں پر ڈیوٹی تعینات کی گء ہے جو ٹریفک کے بہاوٴ کو مانیٹر کریں گے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :