لاڑکانہ میں مزید 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرین کی تعداد 344 ہوگئی

ہفتہ 23 مئی 2020 23:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) لاڑکانہ میں مزید 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرین کی تعداد 344 ہوگئی، تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم کی نے لاڑکانہ شہر کے مختلف علاقوں سے کورونا وائرس کے شبے میں 19 افراد کے کورونا سیمپلز لے کر لیباریٹری بھجوادیئے جن میں سے 16 افراد کی رپورٹ مثبت آگئی جبکہ تین افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے جس کے بعد لاڑکانہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 344 ہوگئی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر ٹیسٹ کیے گئے 2494 افراد میں سے 344 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 211 متاثرین صحتیاب ہوچکے، 221 متاثرین گھروں میں آئسولیٹ ہیں، دو متاثرین چانڈکا اسپتال کے کورونا وائرس آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں جبکہ 20 متاثرین کو کراچی منتقل کیا گیا ہے، کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے کھچی برادری کے اشفاق حسین کھچی کے بعد اموات کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :