پبی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کی جہانگیرہ میں غیر معیاری گوشت اور ناقص پوٹا کلیجی کیخلاف کارروائی

کلو غیر معیاری ناقص کلیجی اور پرانے گوشت و دیگر آشیاء کو تحویل میں لیکر تلف کر دیا،3گوداموں کو سیل ،2 افراد کوگرفتارکر لیاگیا

ہفتہ 23 مئی 2020 23:59

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کی اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ سمن عباس کے ہمراہ جہانگیرہ میں غیر معیاری گوشت اور ناقص پوٹا کلیجی کیخلاف کارروائی، 1200 کلو غیر معیاری ناقص کلیجی اور پرانے گوشت و دیگر آشیاء کو تحویل میں لیکر تلف 3 گوداموں کو سیل جبکہ 2 افراد کوگرفتارکر لیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کی اسسٹنٹ کمنشنر جہانگیرہ سمن عباس کے ہمراہ جہانگیرہ میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف گوداموں کا معائنہ۔

(جاری ہے)

گوداموں میں موجود 1200 کلو غیر معیاری ناقص کلیجی اور پرانے گوشت و دیگر آشیاء کو تحویل میں لیکر تلف کردیا گیاانتہائی ناقص صفائی صورتحال اور بدبودار ہونے پر 3 گوداموں کو سیل جبکہ 2 افراد کوگرفتار کرلیا گیا جن کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگیڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں رمضان المبارک اور کرونا لاک ڈاون کے دوران ضلعی انتظامیہ کے افسران مختلف اوقات میں غیر معیاری اشیاء خوردونوش بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں کررہے ہیں جس میں ناقص آشیاء کو تحویل میں لیکر تلف کیا جارہا ہے تاکہ نوشہرہ کے عوام کو صاف اور شفاف اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جاسکیں۔