وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے، حکومت وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرے ، مریم اور نگزیب

ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ ،آئی ایم ایف جانے کے بجائے خود کشی اوربھیک مانگنے پر موت کو ترجیح دینے والا وزیراعظم لاپتہ ہے، ترجمان (ن)لیگ

بدھ 27 مئی 2020 13:57

وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے، حکومت وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے، حکومت وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرے ۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنیوالا وزیراعظم لاپتہ ہے،آئی ایم ایف جانے کے بجائے خود کشی کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہے،بھیک مانگنے پر موت کو ترجیح دینے والا وزیراعظم لاپتہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انڈے ، کٹوں ، مرغیوں اور بھینسوں سے ملکی معیشت ٹھیک کرنے والا وزیراعظم لا پتہ ، ترقی کی شرح 2018 میں 5.8 % سے 2020 میں 1.5 فیصد پہ لانے والا وزیراعظم لا پتہ ،دو سال میں تاریخی 13000 ارب کا قرض لینے والا وزیراعظم لا پتہ ،وزیراعظم اور گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا دعویٰ کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ،بطور وزیر اعظم سائیکل پر وزیراعظم ہاؤس جانے والا وزیراعظم لا پتہ،روپے کی قدر میں تاریخی کمی کرنے والا وزیر اعظم لا پتہ،وزیراعظم ملک کی گیس اور بجلی چوری کر کے لا پتہ ، وزیراعظم مریضوں کی دوائی مہنگی کر کے لا پتہ ، وزیراعظم حج مہنگا کر کے لا پتہ ،وزیراعظم عوام کی507 ارب کی چینی چوری کرکے لا پتہ ،وزیراعظم جان بچانے والی ادویات کے نام پر اربوں روپے کی دیگر ادویات بھارت سے درآمد ہونے کا فیصلہ کر کے لا پتہ ،وزیراعظم کہاں ہیں جب طیارے کا حادثہ ہوا ،طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں نہ ملنے پر ان کے پیارے پوچھ رہے ہیں کہ وزیراعظم کہاں لاپتہ ہی ،طیارہ حادثہ کی تحقیقات پر عوام سوال پوچھ رہے ہیں لیکن وزیر اعظم لاپتہ ،کشتی ڈوبنے پر وزیراعظم کے استعفیٰ دینے کی مثالیں دینے والا وزیراعظم ریل اور جہاز کے حادثوں پر لاپتہ،ٹڈی دل سے فصلیں تباہ ہوگئیں اور وزیراعظم لاپتہ ہیں ،وزیراعظم آخر ٹویٹر کے علاوہ ہیں کہاں ،کورونا مریضوں اور اموات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے لیکن صورتحال سے نمٹنے کی کوئی حکمت عملی موجود نہیں، وزیراعظم کہاں ہی ،پانچ سال سے فارن فنڈنگ کا کیس جاری لیکن احتساب خود سے شروع کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہی 23 خفیہ بینک اکاؤنٹس برآمد ہوگئے لیکن عمران صاحب لاپتہ ہیں بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈے کھودے گئے لیکن وزیراعظم لاپتہ عمران صاحب نے کہاکہ دس ارب درخت لگا دیے ہیں لیکن لیکن زمین پر یہ درخت لاپتہ ہیں،خیبر پختونخواہ کے احتساب کمیشن کو سات سال سے تالا لگا کر عمران صاحب لا پتہ ہیں،پارلیمان کو تالا لگا کر وزیراعظم لاپتہ ہیں ۔