احمدپورشرقیہ، کورونا سے 65 سالہ مریضہ جاں بحق، پوتا، داماد صحت یاب

بدھ 27 مئی 2020 15:22

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) کورونا کی شکار 65سالہ مریضہ بختو مائی جاں بحق، پوتا اورداماد صحت یاب ہو گئے۔ تفصیل کیمطابق اوچ شریف میں کورونا وائرس کی مریضہ بختو مائی جاں بحق ہو گئی جبکہ پوتا اورداماد صحت یاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

نواحی علاقہ گمانی شریف کی رہائشی 65سالہ بختو مائی اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی میں محنت مزدوری کے سلسلہ میں رہائش پذیر تھی جس کی اچانک طبعیت خراب ہونے پر آبائی گاؤں گھر لایا گیا مزید طبعیت بگڑنے پر بہاولپور سول ہسپتال میں چیک کرایا گیا تو محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی۔

ہسپتال داخل کر کے علاج شروع کیا گیا اورخاندان کے دیگر 34افراد کے بھی کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں داماد غلام نازک اورپوتا فرحان کو بھی کورونا پازیٹو نکلا جن کا علاج کرنے کے بعد صحت یاب ہو کر واپس گھر بھیج دئیے گئے اورمریضہ بختو مائی جاں بحق ہو گئی۔ کورونا سے جاں بحق ہونے والی بختو مائی کی میت آبائی گھر لائی گئیں جہاں نماز جنازہ کے بعد قبرستان میں تدفین کی گئی۔ جنازہ میں خاندان کے مختصر افراد کو شرکت کی اجازت دی گئی، جنازہ سے قبل پورے علاقے میں اسپرے کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔