نوشکی،28مئی یوم تکبیر کے دن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نوشکی کے زیراہتمام پی ٹی آئی نوشکی کے ضلعی صدر و سی سی ممبر اور چیف آف رخشانی سردار پرنس عبدالقادر بلوچ کے قیادت میں گاڑیوں پر مشتمل ریلی

جمعرات 28 مئی 2020 23:54

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) 28مئی یوم تکبیر کے دن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نوشکی کے زیراہتمام پی ٹی آئی نوشکی کے ضلعی صدر و سی سی ممبر اور چیف آف رخشانی سردار پرنس عبدالقادر بلوچ کے قیادت میں گاڑیوں پر مشتمل ریلی نکالی گئی، گاڑیوں پر سبز ہلالی پرچم آویزاں تھے، ریلی شہر کے مختلف شاہراوں سے گزرکر میر گل خان نصیر چوک پر اختتام پذیر ہوگئی ، کورونا وائرس کے پیش نظر مظاہرہ نہیں کیا گیا اور ریلی کو مختصر کرکے پرامن طور پر منتشر ہوگئے علاوہ ازیں پی ٹی آئی نوشکی کے ضلعی صدر و سی سی ممبر اور چیف آف رخشانی سردار پرنس عبدالقادر بلوچ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ22سال قبل پاکستان نے چاغی کے پہاڑ راسکوہ کے پہاڑ میں ایٹمی دھماکے کرکے ایٹمی طاقت بنا ، ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر قدیر خان اور دیگر ایٹمی سائنسدانوں کے بدولت پاکستان ایک ایٹمی ملک بنا ، پاکستان کا دفاع ایٹمی طاقت کی وجہ سے ناقابل تسخیر بن چکی ہے انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے کہ ہندوستان ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو میلی آنکھوں سے دیکھ رہاتھا مگر اللہ تعالی نے اس عظیم ملک ریاست پاکستان کی مدد فرمائی، پاکستان نے بیرونی دباوں کو مسترد کرکے 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کرکے ناقابل تسخیر طاقت حاصل کرلی، اسی ایٹم بم کی بدولت دشمن پاکستان کی طرف سے میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی، انہوں نے کہاکہ پاک آرمی کی قربانیاں اس ملک کے دفاع کے لئے بہت زیادہ ہے، بلوچستان کے عوام اور بلوچ قبائل کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انڈیا آج ہرجگہ زلیل و خوار ہورہی ہے، افغانستان کی سرزمین انکے لئے تنگ ثابت ہورہی ہے، ادھر سے چائنا انہیں دبوچ لے رہی ہے، انڈیا کے تمام ہمسائے ان سے ناراض ہے، انہوں نے اپنے لئیے کوئی دوست نہیں چھوڑا ہے، اگر انڈیا نے پاک سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو انہیں انکی حیثیت معلوم ہوجائے گی، انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے سائنسدانوں اور پاک فوج اور سکیورٹی اداروں و گمنام ہیروز پر فخر ہیں۔