تھانہ شالیمار پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 29 مئی 2020 13:03

تھانہ شالیمار پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) اسلام آباد کے تھانہ شالیمار پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرادیئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں عدنان حیدر، ندیم ربانی اور سمیع اللہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان سے ایک کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان سیکٹر ایف الیون، ایف ٹین اور گردونواح میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔کارروائی اے ایس پی رانا عبدالوہاب کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شالیمار سلیمان شاہ اور ٹیم نے کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات کیں۔

متعلقہ عنوان :