کیہال کا رہائشی 16 سالہ نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق

ہفتہ 30 مئی 2020 15:56

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) کیہال کا رہائشی 16 سالہ نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیہال ایبٹ آباد کا رہائشی 16 سالہ نوجوان سردار علی ولد سردار بابر سرور دوستوں کے ہمراہ ہرنو گیا جہاں سے نہانے کے بعد واپس آ گیا۔ جمعرات کو اچانک اس کی طبیعت خراب ہو گئی جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس والوں نے مریض کا علاج معالجہ کرنے کی بجائے اسے گھر بھجوا دیا جہاں وہ انتقال کر گیا۔ بعد ازاں مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :