ماسک نہ پہننے پر سعودی عرب میں ایک ہزار ریال جرمانہ مقرر

شہری پبلک مقامات پر سماجی دوری کو یقینی بنائیں اور اپنا بخار چیک کروائیں، وزارت داخلہ

اتوار 31 مئی 2020 11:40

ماسک نہ پہننے پر سعودی عرب میں ایک ہزار ریال جرمانہ مقرر
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ملک میں جاری کرونا کی وبا پرقابو پانے کے لیے نئے اور سخت حفاظتی انتطامات کیلیے نئے کرونا پروٹوکول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عر ب ٹی وی کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ نئے ضابطہ اخلاق کے تحت پبلک مقامات میں چہرے پر ماسک کو لازمی قرار دیا ہے اور ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔اسی طرح سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ پبلک مقامات پر سماجی دوری کو یقینی بنائیں اور اپنا بخار چیک کرائیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 1618کیس سامنے آئے ہیں جب کہ مملکت میں اٹھارہ سو ستر مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔