وفاقی حکومت نے چینی پر کوئی سبسڈی نہیں دی، گزشتہ 5 سالوں میں چینی پر 29 ارب کی سبسڈی دی گئی،شہباز گل

موجودہ پنجاب حکومت نے چینی پر صرف 2 اعشاریہ 4 ارب کی سبسڈی دی،پانچ سال میں شریف اور اومنی گروپ نے اربوں روپے کی سبسڈی لی،سندھ حکومت کے ترجمان کے بیان پر رد عمل

پیر 1 جون 2020 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے چینی پر کوئی سبسڈی نہیں دی بلکہ گزشتہ 5 سالوں میں چینی پر 29 ارب کی سبسڈی دی گئی۔ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ 29 ارب میں سے ساڑھے 26 ارب کی سبسڈی گزشتہ حکومتوں نے دی۔

اٴْنہوں نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت نے چینی پر صرف 2 اعشاریہ 4 ارب کی سبسڈی دی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پانچ سال میں شریف اور اومنی گروپ نے اربوں روپے کی سبسڈی لی۔شہباز گل نے کہا کہ عوام کی جیبوں پر کئی سال سے خاموش ڈاکا مارا جا رہا تھا، عمران خان نے سیاسی نفع نقصان کی پرواہ کیے بغیر انکوائری کرائی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم کے ساتھ خاموشی سے کی جانے والی واردات پکڑ لی، چینی اسکینڈل پر اٴْچھل کود کرنے والوں کو معلوم ہے کہ کھرا ان کی طرف آگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اعداد وشمار کو غلط ملط کرکے حقائق نہیں چھپائے جا سکتے۔شہباز گل نے کہا کہ چینی کے علاوہ بھی سابق حکمران ٹولے کے بڑے پول کھلنے والے ہیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ چینی اسکینڈل میں ملوث ہر ذمہ دار کیخلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کے دوران چینی بحران رپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ گو کہ کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک اور تشویشناک ہے۔