
''سندھ میں کرونا کے مریضوں کو 15 لاکھ روپے لیکر ہسپتالوں میں داخل کیا جارہا ہے''
سندھ کے حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہيں، بلاول بھٹو زرداری کب جاگيں گے: پی ٹی آئی رہنما خرم شير زمان
عثمان خادم کمبوہ
پیر 1 جون 2020
22:03

(جاری ہے)
ہر سرکاری ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ بھی نہیں کیا جا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آگاہی پیدا نہیں کی گئی ، انہیں معلوم ہی نہیں کہ کورونا ٹیسٹ کہاں سے کرانا ہے ۔
ڈی این اے ٹیسٹ میں بھی سندھ حکومت نے بُرا حال کیا ہے۔ طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین دھکے کھا رہے ہیں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کہا پر غائب ہیں انا کے نام کے لاپتہ پوسٹر لگانے چاہیے ۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ ہسپتال میں ہونے والی مار دھار کی بھی وجہ ہے۔ ایک فیملی کی جانب سے مجھے رابطہ کیا گیا اور بتایا کہ عزیز 20 دن سے بیمار تھا انتقال پر کہا گیا کہ کورونا کا مریض ہے لاش نہیں دے سکتے۔ ہسپتالوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ملک کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔اس سےقبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ مسائل ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتے، یہاں روز نئے مسائل کھڑے ہوتے ہیں، وزیر اعلی مسائل حل کرنے کے بجائے تنقید کرتے رہتے ہیں،آصف زرداری اور بلاول زرداری دو ڈھائی ماہ سے غائب ہیں،سندھ کی عوام کا برا حال ہے،سندھ میں بے روزگاری کی لہر ہے، آصف زرداری کہاں ہیں، المیہ ہے پی پی پی وزراء ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر شوگر ملز پر بات کر رہے ہیں،ہم لاک ڈائون کی بھرپورمخالفت کرتے ہیں،اب عوام کو لاک ڈائون کے خلاف سڑکوں پر آنا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.