ایس ایچ او طاہر خان نے علاقہ سے گٹکا مافیا کا خاتمہ کردیا، ولید رضا شہیدی

تھانہ نیو کراچی کی حدود میں گٹکا مافیا کا مکمل صفایا کرنے پر اہل علاقہ سندھ پولیس کے مشکور

منگل 2 جون 2020 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2020ء) تھانہ نیو کراچی کی حدود میں پولیس کی جانب سے گٹکا مافیا کے خلاف تسلسل سے کاروائی جاری رکھنے پر ممبر پیس کمیٹی عمیر اکبر عطاری، سربراہ طلبا ء اسلام کراچی محمد ولید رضا شہیدی، صدر نارتھ کراچی ویلفیئر ٹرسٹ فیصل امیر عباسی، پاکستان مسلم لیگ (ف) کے مقامی رہنما ء رمینر خان، پی ٹی آئی کے امان اللہ خان کاکاخیل ودیگر نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ نیو کراچی طاہر خان عوام دوست پولیس آفیسر ہے۔

(جاری ہے)

جس نے علاقہ میں ہر طرح کے جرائم سے تقریباً پاک کردیا ہے۔ ہم اہل علاقہ ڈی آئی جی عاصم صاحب، ایس ایس پی عارف اسلم رائو کے بے حد مشکور ہیں کہ جنہوں نے ہمیں عوام دوست پولیس آفیسر طاہر خان کی صورت میں تھانہ نیو کراچی میں فرض شناس اور عوام دوست ایس ایچ او دیا۔