عمران صاحب دو سال سے اپنی نالائقی ، نااہلی اور چوری چھپانے کیلئے نیب کو استعمال کر رہے ہیں ، مریم اور نگزیب

دو سال کی تمام کوشش کے باوجود شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں مِل سکی تو دوبارہ سے تماشہ کیا جا رہا ہے ، ترجمان (ن)لیگ

بدھ 3 جون 2020 13:24

عمران صاحب دو سال سے اپنی نالائقی ، نااہلی اور چوری چھپانے کیلئے نیب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب دو سال سے اپنی نالائقی ، نااہلی اور چوری چھپانے کیلئے نیب کو استعمال کر رہے ہیں ،عمران صاحب اپنے سیاسی انتقام کے لیے نیب کو استعمال کر رہے ہیں ،دو سال کی تمام کوشش کے باوجود شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں مِل سکی تو دوبارہ سے تماشہ کیا جا رہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ سیاسی مخالفین کو صرف گرفتار کرتا ہے لیکن آج تک کسی بھی الزام کا ریفرنس دائر نہیں کر سکا ۔انہوںنے کہاکہ کھلنڈروں کی حکومت صرف سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈال سکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نالائق، نااہل اور چور حکومت کی کورونا کے خلاف کوئی حکمتِ عملی نہیں ، اِس لیے شہباز شریف کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومتی نالائقی کی وجہ سے ڈاکٹرز اور عوام کورونا سے مر رہے ہیں جبکہ عمران صاحب صرف شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا پلان بنا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نالائق ، نااہل اور چوروں نے دیہاڑی دار ، غریب اور مزدور کو کوئی پیسہ نہیں دیا اِس لئے شہباز شریف کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کے پاس اپنی چینی چوری کا کوئی جواب نہیں، اِس لئے شہباز شریف کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ چور عوام دشمن بجٹ بنا رہے ہیں اِس لئے قائدِ حزبِ اختلاف کی آواز بند کرنے کے لئے شہباز شریف کو گرفتار کیا جا رہا ہے ،لوگ کورونا سے مر رہے ہیں اور عمران خان کا ریسپانس شہباز شریف کو گرفتار کرنا ہے ،نالائق، نااہل اور چوروں نے دو سال میں معیشت تباہ کر دی ،نالائق، نااہل اور چوروں نے عوام کی اربوں کی چینی چوری کر لی ۔ انہوںنے کہاکہ نالائق، نااہل اور چوروں نے دو سال میں 40 لاکھ سے زائد لوگوں کو بے روزگار کر دیا ،23 غیر قانونی فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کے ذریعے آنے والے اربوں روپے سے ملک کے خلاف سازش کی لیکن کوئی گرفتار کرنے والا نہیں ،پشاور میٹرو کے 120 ارب کے کھڈوں کا کوئی جواب لینے والا نہیں ،عوام کی اربوں روپے کی چینی چوری ہو گئی لیکن کوئی گرفتاری نہیں