سی سی پی او لاہور کے احکامات پر پولیس کی رواں سال کی کارکردگی جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 3 جون 2020 16:01

سی سی پی او لاہور کے احکامات پر پولیس کی رواں سال کی کارکردگی جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور کے احکامات پر پولیس کی رواں سال کی کارکردگی جاری،رواں سال کے دوران پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر 7385 مقدمات درج،7524 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،کریک ڈاؤن کے دوران 84 ہزار 726 پتنگوں جبکہ 8 ہزار 367 چرخیوں کو قبضے میں لیا گیاپتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے کاروبار میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے،سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر زیروٹولرنس پالیسی جاری ہے۔

رواں سال کے دوران لاہور پولیس نے پتنگ بازی پر 07 ہزار 385 مقدمات درج کئے پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث 07 ہزار 524 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 84 ہزار 726 پتنگوں کو قبضہ میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کریک ڈاو ن کے دوران 08 ہزار 367 ڈور کی چرخیوں کو قبضہ میں لیا گیا۔اس ضمن میں قلعہ گجر سنگھ پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد کے قبضے سے بڑی مقدار میں بڑی پتنگیں، چرخیاں اور دیگر سامان برآمد کرلی ہیں۔

ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ ذوالفقارگجر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے پتنگ اور ڈور بنانے اور سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ لاہور پولیس پتنگ بازی پر زیرو ٹولرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے کاروبار میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔ لاہور پولیس کارروائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو خونی کھیل کے نقصانات کے بارے بھی ایجوکیٹ کررہی ہے، ذوالفقار حمید نے شہریوں خصوصاً والدین سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

متعلقہ عنوان :