سرگودھا ،پولیس نے ڈکیتی کے دو مقدمات میں مطلوب 2 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر کے ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی

ہفتہ 20 جون 2020 12:27

سرگودھا ،پولیس نے ڈکیتی کے دو مقدمات میں مطلوب 2 مجرمان اشتہاریوں کو ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2020ء) سرگودھا پولیس نے ڈکیتی کے دو مقدمات میں مطلوب 2 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر کے ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم میں تھانہ شاہ پورصدر پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کرڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عقیل ولد صفدر کو گرفتارکرلیا۔

جس نے 2 سال قبل فروری2017کو اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ بکھر بار روڈ پر کار سوار چک 17 کے کار سوار غلام عباس سے اسلحہ کے زور پر نقدی73ہزار روپے چھین کرفرار ہوگیا تھا۔تھانہ شاہ پورصدر پولیس ٹیم نے جدید اور روائتی طریقہ کار تفتیش اپناتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتارکرلیا جبکہ تھانہ پھلروان پولیس نے پولیس نے چھاپہ مار کرڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم حسنات رسول ولد غلام رسول سکنہ رتوکالا کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

جس نے 5 سال قبل 2015میں رتوکالا کے حاجی اللہ بخش کے گھر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زور پر عورتوں اور بچوں سے نقدی، زیورات اور موبائل فون چھین لئے اور فرارہوگیا اور گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہوگیا۔ تھانہ پھلروان اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتارکرلیا جس پر دونوں تھانوں کی پولیس نے گرفتار مجرمان کے مقدمات میں حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی ہے۔