صوبہ میں ادویات کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزوںکے خلاف کارروائی شروع کرنے کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس

ہفتہ 20 جون 2020 15:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2020ء) وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبہ میں ادویات کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بے رحمانہ کارروائی شروع کرنے کے سلسلے میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا اہم اجلاس۔آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر، ڈویژنل کمشنرز اور آرپی اوز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت۔

اعلی سطح کے اجلاس میںادویات کی مناسب قیمتوں پر فراہمی اور سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ٖ فیصلہ کیا گیا کہ تمام سرکاری اور نجی ہسپتال وینٹی لیٹرز کے چارجز کو فروری2020 پر منجمد کرنے کے ہیلتھ کیئر کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میںکوویڈ19کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر 10سی15ہزار آکسیجن سلنڈر منگوانے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے آئی جی پنجاب پولیس کو ہدایت کی کہ ا ٓکسیجن فراہم کرنے والی گاڑیوں کو 24گھنٹے چلنے کی اجازت ہوگی۔ ان گاڑیوں کو صوبے میں کسی جگہ نہیںروکا جائے گا، آکسیجن بنانے والی کمپنیوں کو بجلی کی بندش سے استثنیٰ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میںکورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ صوبے میں ماسک کی پابندی سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کرایا جائے خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے ، اجلاس میںصوبے میں چینی کے سٹاکس کا ریکارڈ تین دن میں تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔