کورونا سے بچائو کے ایس او پیز کی 9 ہزار 532 خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 874 مارکیٹس دوکانیں، ایک صنعت اور 1 ہزار 409 گاڑیوں کو جرمانے اور سیل کیا گیا، این سی او سی

منگل 23 جون 2020 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2020ء) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے حوالے سے رائج ایس او پیز کی 9 ہزار 532 خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 874 مارکیٹس دوکانیں، ایک صنعت اور 1 ہزار 409 گاڑیوں کو جرمانے اور سیل کیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق اسلام آباد میں 49 ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نتیجے میں 27 دوکانوں،مارکیٹس کے علاوہ 10 گاڑیوں کو جرمانے اور بند کیا گیا۔

آزاد کشمیر میں 585 خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 67 دوکانوں،مارکیٹس کے علاوہ 155 گاڑیوں کو جرمانے اور بند کیا گیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں 818 خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 121 دوکانوں،مارکیٹس کے علاوہ 294 گاڑیوں کو جرمانے اور سیل کیا گیا۔ گلگت بلتستان میں 156 خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 34 دوکانوں اور 20 گاڑیوں کو جرمانے اور بند کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 479 خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 213 دوکانوں،مارکیٹس کے علاوہ 105 گاڑیوں کو جرمانے اور سیل کیا گیا۔ پنجاب میں 2 ہزار 445 خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 387 دوکانوں،مارکیٹس کے علاوہ ایک صنعت اور 820 گاڑیوں کو جرمانے اور سیل کیا گیا۔ اسی طرح سے سندھ میں 1 ہزار خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 25 دوکا نوں،مارکیٹس کے علاوہ 5 گاڑیوں کو جرمانے اور سیل کیا گیا۔