محکمہ موسمیات نے لاہور اور گردونواح کے علاقوں میں تیز اور ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کر دی

جمعہ 26 جون 2020 21:00

محکمہ موسمیات نے لاہور اور گردونواح کے علاقوں میں تیز اور ٹھنڈی ہوائوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2020ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور اور گردونواح کے علاقوں میں تیز اور ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ جون کے اختتام تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں شہر کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ روز شہر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا درجہ حرارت 37 سینٹی ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :