
بلدیہ اعلیٰ سکھر کا مالی سال 2020-21 کا بجٹ پیش کردیا گیا ، بجٹ کے حجم کا تخمینہ 3 ارب 54 کروڑ 45 لاکھ 91 ہزار 695 روپے
ہفتہ 27 جون 2020 17:00
(جاری ہے)
اکائونٹس آفیسر یوسف ملک نے موجودہ بلدیاتی نظام کا چوتھا بجٹ پیش کرتے ہوئے جاری اور نئی ترقیاتی اسکیموں کے اہم خد و خال سے اراکین کو آگاہ کیا ‘ انہوں نے بتایا کہ ہم نے جاری ترقیاتی اسکیموں کیلئے 72 کروڑ 27 لاکھ 83 ہزار ایک سو روپے جبکہ نئی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 45 کروڑ روپے مختص کئے ہیں ‘ واجبات کی ادائیگی کے لئے 15 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے ‘ اسی طرح نئے اخراجات ( SNE) کیلئے 31 کروڑ 92 لاکھ 825 روپے مختص کئے گئے ہیں۔
بجٹ اجلاس کے آخری سیشن میں اراکین کونسل نے میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سراہا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا ‘ اعلیٰ کارکردگی پر اراکین نے میئر کے اعزاز میں اپنی سیٹوں سے اٹھ کر ڈیسک بجائے اور تعریفی کلمات ادا کئے اور ان کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی ‘ میئر سکھر اور اراکین کی جانب سے ڈپٹی میئر طارق حسین چوہان کے کو آپریٹو رویے اور ذمہ داریاں خوش اسلوبی اور احسن طریقے سے نبھانے پر ان کے کردار کو بھی سراہا گیا ۔ اجلاس کے دوران ٹریفک کی روانی میں خلل کے باعث XEN سہیل احمد میمن کی تجویز پر شہر کی خوبصورتی کے لئے بننے والے مونومنٹس کے ڈیزائنز اور مقامات میںرد و بدل کی قرارداد منظور کرلی گئی جبکہ اراکین کی تجاویز پر اہم چوراہیں اور مقامات شہر کیلئے خدمات انجام دینے والی معزز شخصیات کے نام کردیئے گئے ‘ شکاپور پھاٹک پر بننے والے مونومنٹ کو نثار صدیقی چوک کے نام سے منسوب کردیا گیا ‘ ایئرپورٹ روڈ کا نام تبدیل کر کے سید خورشید احمد شاہ روڈ جبکہ مہران کلچرل کمپلیکس کو سینیٹر اسلام الدین شیخ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ‘ دعا چوک کا نام تبدیل کر کے قاری خلیل احمد اور ورکشاپ چوک کا نام تبدیل کر کے سرہیو چوک رکھنے کی تجاویز متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں۔ ممبران کی جانب سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مطالبے پر میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ہائوس کو بتایا کہ فراہمی آب کے حوالے سے درپیش مسائل میں سے ہم نے پانی کی مقدار اور سپلائی کا مسئلہ حل کرلیا ہے ‘ وفاق کی جانب سے فنڈز فراہم نہیں کئے جارہے ‘ ہمارے وسائل محدود ہیں مگر ہم اپنی پوری کوشش کررہے ہیں ‘ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے ‘ میں نے دو بار اسکیمیں بھی منظور کروائیں مگر واٹر کمیشن کی جانب سے اسکیمیں منسوخ کردی گئیں جس وجہ سے صاف پانی کا مسئلہ تاخیر کا شکار ہوا ‘ ان تمام مسائل کے باوجود 16 پلانٹس جلد شروع کرنے جارہے ہیں۔ بجٹ پر بحث کے دوران ممبران کی جانب سے ٹریڈ لائسنس کی مد میں مختص کی گئی رقم کو ناکافی قرار دیا گیا جس پر میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ڈاکٹر علی نواز کھوسو ‘ عذرا جمال اور ٹی او خالد جتوئی پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی اور انہیں ہدایت کی کہ شہر میں موجود بینکس ‘ شاپنگ مالز ‘ نجی ہسپتال‘ میڈیکل اسٹورز سمیت دیگر دکانوں کا سروے کر کے اگلے ہفتے رپورٹ پیش کریں تاکہ صحیح صورتحال سامنے آئے اور ٹریڈ لائسنس کی مد میں موصول ہونے والی رقم کا صحیح تخمینہ لگایا جاسکے‘ اسی طرح چیئرمین مختیار کھوکھر نے بلدیہ کو موصول ہونیوالے کرایوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلیٹس اور دکانوں کا کرایہ چند سو روپے وصول کیا جارہا ہے جو سراسر زیادتی ہے اس پر بھی نظر ثانی کی جانی چاہئے اور مارکیٹ ریٹ کے حساب سے کرائے مقرر کئے جائیں‘ میئر نے کرایوں کا تعین کرنے کیلئے مختیار کھوکھر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی اور ہدایت کی کہ کمیٹی اپنا کام مکمل کر کے ہائوس کو اعتماد میں لے ‘ اس کے بعد کرائے بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ چیئرمین ڈاکٹر علی نواز کھوسو نے میئر سکھر کی توجہ سبزی منڈی کے باہر کھڑی ہونے والی موٹر سائیکلوں پر غیر قانونی پرچی وصولی کی طرف مبذول کروائی جس پر میئر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کمشنر محمد علی شیخ کو ہدایت کی کہ ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کروائیں۔ میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اراکین کونسل سے رائے طلب کی کہ دبہ میں ڈرینج لائن کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اس علاقے میں کافی اراضی خالی ہے ‘ اگر اراکین منظوری دیں تو وہاں بلدیہ کالونی قائم کی جاسکتی ہے ‘ میئر کی تجویز کو تمام اراکین نے نہ صرف منظور کیا بلکہ بہترین تجویز قرار دیتے ہوئے میئر کو سراہا بھی۔ بعد ازاں بحث کے بعد مالی سال 2020-21 کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
-
مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب
-
راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع
-
وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری سے ڈائریکٹر آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی قیادت میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات
-
میر صادق سنجرانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایرانی حکام نے راجے روتک تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا
-
سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر پر شدید تنقید
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اربعین پر جانے والے زائرین کے لیے سفری مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.