
منسٹری آف IT، کے تحت ہونے والے "قومی تعلیمی مقابلہ "2020کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا
قومی تعلیمی مقابلہ میں پہلی تین پوذیشنیں حاصل کرنے والے اختراع کاروں (Innovators) کا اعلان بروز اتوار اگنائیٹ (MoITT)کی جانب سے ویڈیولنک کے ذریعے منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا
پیر 29 جون 2020 13:58

سب سے پہلے نمبر پر آنے والے اختراع کار کو 15لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا جس نے ون لائنر سلوشن کا آئیڈیا فراہم کیا۔ جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبرپر ون لائنر سلوشن فراہم کرنے والے اختراع کاروں کو 10لاکھ اور5لاکھ روپے بالترتیب بطور انعام دیے گئے۔
(جاری ہے)
قومی تعلیمی مقابلہ کیلئے پاکستان بھر سے 150درخواستیں موصول ہوئیں۔ درخواست دینے کے مرحلے کے دوران تربیت اور رہنمائی کے 15آن لائن سیشنز کا انعقاد کیا گیا تا کہ اختراع کاروں، ماہرین تعلیم اور ٹیکنالوجسٹ کو مقابلہ میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے۔ معروف ٹیکنالوجی کے ماہر اساتذہ اور صنعت کاروں نے 150 آئیڈیاز میں سے بہترین 25 نظریات کا انتخاب کیا جن کو انڈسٹری لیڈرز نے سیمی فائنل کیلئے منتخب کیا جس کا انعقاد 26اور27جون 2020کو ہوا۔ سیمی فائنل میں 10آئیڈیاز کو گرینڈ فائنل کیلئے منتخب کیا گیاجن میں سے کوئی سے بھی تین آئیڈیاز کو پہلی ، دوسرے اور تیسری پوذیشن کیلئے منتخب کرنا تھا۔
آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے معزز وفاقی وزیر ،جناب امین الحق نے اپنے پیغام میں نوجوانوں کی جدت طرازی کی صلاحیتوں کر سراہتے ہوئے کہا کہ جدت کے حامل ان آئیڈیاز کو تعلیمی میدان میں استعمال کرنے سے معاشرے میں ہر طبقہ کیلئے جدید تعلیم کا حصول آسان ہو سکے گا۔ ایک معنی خیز آن لائن - ہیکاتھون کے انعقاد پر Ignite اور NIC کراچی کو مبارکباد بھی پیش گی۔
آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے سیکریٹری جناب شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ ہم فورتھ انڈسٹریل ویو ٹیک کے نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے ہر سیکٹر میں تبدیلی کیلئے کمر بستہ ہیں۔ ہمیں جدت طرازی کے مزید مقابلوں کا انعقاد کرنا چاہیے تا کہ مزید نئے آئیڈیاز منظر عام پر لائے جا سکیں جو Covid-19اکے منفی اثرات کو ذائل کرنے میں مددگار ثابت ہو نگے۔
سید جنید امام ، سی ای او اگنیٹ نے فاتحین کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اختراع کار فراہم کی جانے والی رقوم کو اپنی پراڈکٹس اور سروسز کی ترقی کیلئے استعمال کریں گے تاکہ ان آئیڈیاز کے معاشرے پر با معنی اثرات مرتب ہو سکیں۔
ڈائریکٹر این آئی سی کراچی شاہجہاں چودھری نے کہا ، گویا کہ ہم Covid-19کی وجہ سے جسمانی طور پر گھروں میں بند ہیں لیکن ہم اپنی تخلیقی اور تنقیدی سوچ کی مہارتوں کے ذریعے ٹیکنالوجی اورجدتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے اس وبا کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کر سکتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.