ٔزیرِ اعظم اور انکی پوری ٹیم کو وفاقی بجٹ منظور ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں: فیاض الحسن چوہان

ہر ڈیڑھ مہینے بعد ''حکومت جانے والی ہی'' کا راگ الاپ کر رسوا ہونا متحدہ اپوزیشن کا شوق بن چکا

پیر 29 جون 2020 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2020ء) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وفاقی بجٹ منظور ہونے پر وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کا بجٹ بھی پورے تزک و احتشام کے ساتھ منظور ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈیڑھ مہینے بعد ''حکومت جانے والی ہی'' کا راگ الاپنے والی متحدہ اپوزیشن کا ایڑھی چوٹی کا زور کسی کام نہ آ سکا۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی بجٹ پاس ہونے کے بعد متحدہ اپوزیشن کی صفوں میں مشہور سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کے مشہور زمانہ شعر والا ماحول ہو گا۔ متحدہ اپوزیشن ''توں شاکر آپ سیانا ایں، ساڈے چہرے ویکھ حالات نہ پچھ'' کی جیتی جاگتی تصویر نظر آ? گی۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے نام پر اس بکھرے ہوئے ہجوم نے اپنے اپنے ادوار میں پوری دلجمعی اور خشوع وخضوع کے ساتھ پاکستان کو لوٹا ہے۔ اب وزیر اعظم عمران خان کی صورت میں احتساب کا تازیانہ متحدہ اپوزیشن کے سروں پر برس رہا ہی