
ق لیگ بھی اپوزیشن کے ساتھ مل سکتی ہے، خواجہ آصف
ق لیگ کا حکومت میں رہنے کا جوش وخروش ختم ہوگیا ہے، وزیراعظم اعتماد کھو چکے، وزیراعظم پرعدم اعتماد کا آپشن رد نہیں کیا جاسکتا، فوری نئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے۔ مرکزی رہنماء خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
پیر 29 جون 2020
21:21

(جاری ہے)
وفاقی وزراء کا بھی حکومت کے رہنے پر اعتماد نہیں ہے۔
چئیرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے سبق حاصل کیا ہے۔ وزیراعظم پر وہ اعتماد نہیں رہا، نئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے۔ استعفا مانگنے کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے وزیراعظم عوام کا اعتماد کھوچکے۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ بھی ہمارے ساتھ مل سکتی ہے ان میں جوش وخروش ماضی کا حصہ بن چکا۔ ق لیگ کی حکومت کے ساتھ محبت کی باتیں ماضی کا حصہ بن چکی ہیں، میرا خیال ہے یہ شروع سے ہی غیرفطری اتحادی تھے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آج ہم چاہتے تھے ہمارا نقطہ نظرعوام تک جائے۔ وزیراعظم 3 دن سے پارلیمنٹ میں آرہے ہیں۔ عشائیے دیے جا رہے ہیں۔ آج ثابت ہوا وزیراعظم کو اکثریت حاصل نہیں ہے۔ ہم چاہتے تھے اجلاس میں ووٹس کی گنتی کہ جائے۔ آج پارلیمان میں حکومت کے 160 نمبرز تھے۔ وزیراعظم بجٹ منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں 172نمبرز پورے نہیں کرسکے۔ عمران خان کو اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں ہے۔ بجٹ اجلاس میں وزیراعظم کی پارٹی کے 22 ارکان موجود تھے۔ وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں نے انہیں شاید آخری بار ووٹ دیا ہے۔ یہ کہتے تھے 100دن میں حالات ٹھیک کردیں گے۔ لیکن حکومت کو2 سال ہوچکے ہیں اور ان سے کچھ نہیں ہوا۔ اس حکومت کومزید وقت دینا ملک کی تباہی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے مڈٹرم الیکشنز کی طرف جایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا بجٹ نہیں تھا لیکن پھر بھی ہمارے 119 لوگ موجود رہے۔ ہم نے بجٹ مسترد کیا کیونکہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے۔ بجٹ پربحث جاری تھی،اس پرمنی بجٹ نافذ کیا گیا جس میں تیل کی قیمتیں بڑھائی گئیں۔ بجٹ میں عوام کوریلیف نہیں دیا گیا۔
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.